وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بے نظیر کے سیاسی وارث آج ن لیگ کی گود میں بیٹھے ہیں۔فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اصغر خان کیس پر سپریم کورٹ کا بنچ خوش آئند ہے، وزیر اعظم عمران خان ایف آئی اے کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل درآمد کرنے کی ہدایت دے چکے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ نون لیگ کے سیاسی کردار کو عیاں کرتا ہے،جبکہ دلچسپ امر یہ ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید کے سیاسی وارث آج نواز لیگ کی گود میں بیٹھے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اصغر خان عمل درآمد کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ 11 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔