نیب اپنی آزادانہ حیثیت منوانے میں کامیاب ہو گیا، چیئرمین

پاکستان

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب اپنی آزادانہ حیثیت منوانے میں کامیاب ہو گیا۔

اسلام آباد میں سرکاری افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کو مردہ ادارہ قرار دیا جاتا تھا ، پروپیگنڈا کیا گیا نیب کی وجہ سے بیورو کریسی نے کام کرنا چھوڑ دیا ، پروپیگنڈے کا مقصد نیب پر الزام تراشی اور بیورو کریسی کی حوصلہ شکنی تھا۔

انہوں نے کہا کہ نیب بیوروکریسی کے کام میں رکاوٹ نہیں ، آسانیاں پیدا کرنے والا ادارہ ہے ، بیوروکریسی اور نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت ، حکومت یا گروہ سے نہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے