وزیراعظم کیخلاف نیب کیس، وزرا کی رائے میں اختلاف

پاکستان

وزیراعظم عمران خان کے خلاف نیب کیس کے معاملے پر تحریک انصاف کے وزراء کے درمیان اختلاف رائے سامنے آگیا۔

وزیراعظم عمران خان پر نیب کا ہیلی کاپٹر کیس جاری رکھنے یا ختم کئے جانے کے حوالے سے فواد چوہدری کے بیان سے مختلف رائے سامنے آگئی۔

وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں کہا کہ نیب کو بالکل اختیار ہے کہ وہ وزیراعظم سے بھی پوچھ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جو قانون عام آدمی کے لئے ہے وہی وزیراعظم کے لئے بھی ہے۔

گزشتہ روز اسی پروگرام میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری یہ کہہ چکے ہیں کہ نیب کا وزیر اعظم پر ہیلی کاپٹر کیس جاری رکھنا وزیر اعظم کی توہین ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اس نوعیت کے کیس کے باعث نیب دنیا میں جگ ہنسی کا سبب بنتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے