’دنیا کو مہاجرین سے متعلق حساس رویہ پیدا کرنا چاہیے‘

دنیا

نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ دنیا کو مہاجرین کے تجربات کے بارے میں حساس رویہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنی کتاب ’ وی آر ڈسپلیس‘ سے متعلق امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ہم مہاجرین کے بارے میں تو بہت کچھ سنتے ہیںلیکن ہم مہاجرین کی نہیں سنتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خود اس نوعیت کے تجربے سے گزرنے کی وجہ سے وہ دنیا بھر کے مہاجرین کے احساسات کو اچھی طرح سمجھ سکتی ہیں۔

ملالہ یوسف زئی نے یہ بھی کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے انہوں نے دنیا میں جہاں بھی پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کیا، وہاں انہیں مثالی ہمت اور جذبہ نظر آیا۔

ان کا کہناتھاکہ اپنی کتاب کے ذریعے وہ مہاجرین کی کہانی کو حقیقی رنگ میں دنیا تک پہنچانا چاہتی ہیں۔

ملالہ یوسف زئی کو 2014 میں صرف 17 سال کی عمر میں ایک بھارتی کے ساتھ امن کا مشترکہ نوبیل ایوارڈ حاصل دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے