دبئی: (پاکستان پوسٹ) اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر آئی سی سی نے ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیون تھامس پر 5 سال کی پابندی عائد کردی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ڈیون تھامس نے سری لنکا کرکٹ، ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور سی پی ایل کے اینٹی کرپشن کوڈ کی 7 خلاف ورزیاں کیں اور انہوں نے تمام 7 خلاف ورزیوں کو تسلیم کیا ہے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیون تھامس پر 5 سال کی پابندی لگائی ہے، ڈیون تھامس ہر طرز کی کرکٹ کے لیے نا اہل قرار پائے ہیں۔
