بلوچستان میں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

پاکستان

بلوچستان کے ضلع گوادر اور تربت کیچ میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کردی۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گوادر میں بارشوں سے 50 سے زائد گھر مکمل تباہ جبکہ 90 سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، موسلا دھار بارشوں کے باعث 15 سے زائد دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گوادر اور تربت میں 4 شاہراہیں اور ایک پل سیلابی پانی میں بہہ گیا،پی ڈیم اے کے 10 واٹر پمپ گوادر میں ڈی واٹرنگ کا کام کر رہے ہیں، 40 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔

گوادر اور کیچ کے متاثرہ علاقوں میں 2 ریسکیو ٹیمیں ایمبولینسز کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، کیچ اور گوادر کے متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ،کمبل اور دیگر اشیائے ضرورت متاثرین میں پہنچانے کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے