عمر ایوب اور زرتاج گل نے قومی اسمبلی کی نشستیں جیت لیں

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عمر ایوب اور زرتاج گل نے اپنے اپنے حلقوں سے قومی اسمبلی کی نشستیں جیت لیں۔

خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور کے 604 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار عمر ايوب خان 192948 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پاکستان مسلم ليگ ن کے بابر نواز خان 112389 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے۔

اسی طرح کے پی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان 2 سے 226 پولنگ اسٹیشنز کے 226 غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار زرتاج گل 94881 ووٹ لے کر کامیاب رہیں جبکہ آزاد امیدوار محمود قادر خان 32929 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے