برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کینسر میں مبتلا، علاج شروع

دنیا

لندن: برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو کینسر کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی جس کی بکنگھم پیلس نے بھی تصدیق کر دی۔
بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برطانوی بادشاہ چارلس کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں، ان کا پیر کو باقاعدہ علاج شروع کر دیا گیا، یہ پروسٹیٹ کینسر نہیں، بادشاہ چارلس اپنے علاج کے بارے میں مکمل پراُمید اور جلد اپنی عوامی ڈیوٹی پر واپس آنے کے منتظر ہیں۔

بکنگھم پیلس کے مطابق علاج کے دوران وہ اپنی عوامی تقریبات کو ملتوی کر دیں گے تاہم ریاستی سربراہ کے طور پر اپنے آئینی کردار کو جاری رکھیں گے جس میں کاغذی کارروائی اور نجی ملاقاتیں شامل ہیں، بیان میں کینسر کی قسم یا اسکی سٹیج کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کنگ چارلس کا نجی ہسپتال میں پروسٹیٹ کا کامیاب آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے