ووٹ قوم کی امانت، الیکشن میں عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں: فضل الرحمان

پاکستان

پشاور : جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے، الیکشن میں ہم عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
ٹانک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے حق سچ کا ساتھ دینا ہے، ووٹ قوم کے مستقبل کا فیصلہ کرتا ہے،عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو حق ہے کہ وہ اپنا نظریہ قوم کے سامنے رکھیں، ہر سیاسی جماعت کا اپنا اپنا نظریہ ہے، ہم نے ہمیشہ تحمل اور استقامت سے سیاست کی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ فلاحی ریاست میں انسانی حقوق کا تحفظ ہوتا ہے، فلاحی ریاست مضبوط معیشت اور امن کے بغیر ممکن نہیں، کیا پاکستان میں امن اور روز گار ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج ملک میں بدامنی کیوں ہے؟ کیوں کہا جارہا ہے کہ الیکشن مہم نہ چلائیں آپکی جان کو خطرہ ہے، پاکستان کی عمارت کو ہلایا گیا اب کہتے ہیں آپ ٹھیک نہیں کرسکتے، ملکی معیشت کو تباہ کردیا گیا، معیشت کو تباہ کرنیوالے اپنا احتساب خود کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے