سائفر کیس: عمران خان کو کس ایکٹ کے تحت سزا ہوئی؟

پاکستان

خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود کو 10،10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی جو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سنائی گئی۔

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت سزا سنائی گئی، بانی پی ٹی آئی پر مقدمہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے سیکشن 5 اور9 کی دفعات کے تحت درج تھا جب کہ سائفرکیس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34 بھی لگائی گئی تھی۔
سیکرٹ ایکٹ 1923 سیکشن 5 حساس معلومات کو جھوٹ بول کر آگے پہنچانے سے متعلق ہے، سیکرٹ ایکٹ 1923 کا سیکشن 9 جرم کرنےکی کوشش کرنے یاحوصلہ افزائی سے متعلق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے