ڈنڈا ہر مسئلے کا حل نہیں، یوٹیوب اور انٹرنیٹ بند کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا: صدر مملکت

پاکستان

کراچی: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہےکہ ڈنڈا ہر مسئلے کا حل نہیں، یوٹیوب اور انٹرنیٹ بند کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

جامعہ کراچی میں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ دنیا میں علم کا حصول مسائل کے حل کا واحد راستہ نہیں، دنیا میں تعلیم یافتہ لوگوں نے زیادہ ظلم کیے ہیں، تعلیم تربیت کی بنیاد نہیں ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی عروج پر اور انسانیت زوال پذیر ہے، جب یہودیوں کو مارا گیا اس پر بات کی جاتی ہے، آج جوکچھ غزہ میں ہورہا ہے اس پر پردہ ڈالا جاتا ہے، یہ سب تعلیم یافتہ اقوام کررہی ہیں۔
صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں کہتا کچھ ہوں، ٹی وی پر چلتا کچھ اور ہے، معاملہ کچھ ہوتا ہے اور پیغام کچھ اور جاتا ہے، ہم نے ہمیشہ ٹیکنالوجی اورنئی ایجادکی مخالفت کی ہے، آج بھی انٹرنیٹ اور یوٹیوب بند کردیا جاتا ہے، یوٹیوب اور انٹرنیٹ بند کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈنڈا ہر مسئلے کا حل نہیں ڈنڈے سے معاملہ ٹھیک نہیں ہوگا، قرآن و سنت سے قانون بنتا ہے، قاضی کا کام قانون پر عمل کرانا ہے، قرآن میں ہےکہ دشمنی میں بھی انصاف کا دامن نہ چھوڑیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے