مرکزی تنظیم شاید زبان اور پذیرائی کی وجہ سے مجھے پسند نہیں کرتی: شیر افضل مروت

پاکستان

پشاور: تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے کہا ہےکہ مرکزی تنظیم شاید انہیں زبان اور پذیرائی کی وجہ سے پسند نہیں کرتی۔

پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی رہنما عاطف خان کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں، میں کسی سے معافی نہیں مانگتا لیکن عاطف خان کو کال کرکے ان سے معذرت کی۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ مجھے صوبائی تنظیم سے نہیں مرکزی تنظیم سے مسئلہ ہے، مرکزی تنظیم شاید میری زبان اور پذیرائی کی وجہ سے پسند نہیں کرتی۔

ان کا کہنا تھاکہ پشاور میں ارباب شیر علی مسلسل میری مخالفت کررہا ہے، میں ہاں میں ہاں ملانے والا بندہ نہیں، کام کرنے والا بندہ ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے