اسلام آباد میں فائرنگ، سنی علما کونسل کے رہنما مولانا مسعود الرحمان قتل

پاکستان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مسعود الرحمان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے غوری ٹاؤن میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

سنی علما کونسل نے بتایاکہ مولانا مسعود الرحمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مولانا مسعود الرحمان سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے