کویت اورمصر میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز رپورٹ

دنیا

کویت :امریکا کے بعد کویت اور مصر میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز سامنے آئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق کویتی وزارتِ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ جے این ون کے متعدد کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں تاہم نئے ویرینٹ سے متعلق تشویش کی کوئی بات نہیں۔ترجمان کے مطابق اگر کوئی کورونا وائرس کا شکار ہوتا ہے تو احتیاطی تدابیر پر عمل کرے۔دوسری جانب مصر کی وزارتِ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ویرینٹ جے این ون کے مریضوں کی حالت بہتر ہے۔علاوہ ازیں امریکا میں بھی کورونا کی جے این ون قسم تیزی سے پھیل رہی ہے ، امریکی میڈیا کے مطابق کورونا کے نصف فیصد کیسز جے این ون قسم کے سبب ہیں، جے این ون قسم ستمبر میں پہلی بار سامنے آئی تھی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے نئے ذیلی ویرینٹ جے این ون کو ’ویریئنٹ آف انٹریسٹ‘ کا نام دیا ہے، جس کے کیسز بھارت، چین، برطانیہ اور امریکا سمیت دنیا کے 41 ممالک میں رپورٹ ہوئے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اس نئے ویرینٹ سے فی الحال عوام کو زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور موجودہ ویکسین کی مدد سے بچا جاسکتا ہے تاہم عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کوویڈ اور دیگر انفیکشن اس موسم سرما میں بڑھ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے