آزاد ریاست فلسطینیوں کا حق ہے،روسی وزیر خارجہ

جنوبی ایشیا

ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ افغانستان، لیبیا اور عراق کی طرح غزہ میں بھی امریکی منصوبہ ناکام ہوگا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک انٹرویو میں خبردار کیا کہ مغربی ممالک کی سازشوں نے دنیا کو افراتفری میں ڈال رکھا ہے اور 2024 تک ان سازشوں سے بچ نکلنا ممکن نظر نہیں آتا۔سرگئی لاوروف نے فلسطین کے حوالے سے کہا کہ امریکا بین الااقوامی قانون کو پس پشت ڈال کر غزہ میں اپنی مرضی مسلط کرنا چاہ رہا ہے جیسے اس نے افغانستان، عراق اور لیبیا میں کیا تھا۔روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا کی اس مہم جوئی کی وجہ سے افغانستان، عراق اور لیبیا تباہ ہوگئے لیکن امریکی وڑن پھر بھی کامیاب نہ ہوسکا اور اب غزہ میں بھی امریکا کو ناکامی کا سامنا کرنا ہوگا۔غزہ کے حوالے سے روس کی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر خارجہ سرگئی نے کہا کہ آزاد ریاست فلسطینیوں کا حق ہے جس میں مشرقی یروشلم، غزہ اور مغربی کنارے کے علاقے شامل ہیں۔ ہم فلسطینیوں کے اس مطالبے پر ان کے ساتھ ہیں۔روسی وزیر خارجہ نے غزہ کے پْرامن حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھی فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے