ثابت ہوگیا دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، عمران خان

پاکستان

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ (نیوزی لینڈ) میں مسجد پر دہشت گرد حملہ نہایت تکلیف دہ اور قابل مذمت ہے۔وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی خبر سے دھچکا لگا ہے جس پر صدمے میں ہوں اور اس کی پر زور مذمت کرتا ہوں، یہ حملہ ہمارے اس مو¿قف کی تصدیق کرتا ہے جسے ہم مسلسل دہراتے آئے ہیں کہ، دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، حملےمیں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور متاثرین کے لیےدعا گو ہوں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے پیچھے 9/11 کے بعد تیزی سے پھیلنے والا ’اسلاموفوبیا‘ (اسلام سے نفرت) کارفرما ہے جس کے تحت دہشت گردی کی ہرواردات کی ذمہ داری مجموعی طور پر اسلام اور سوا ارب (1.3 بلین)مسلمانوں کے سر تھوپنے کا سلسلہ جاری رہا، نیز مسلمانوں کی جائز سیاسی جدوجہد کو نقصان پہنچانے کے لیے بھی یہ حربہ آزمایا گیا۔وزیراعظم عمران خان کے علاوہ دیگر سیاسی رہنماو¿ں نے بھی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا پوری دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ایک صفحہ پر آنا ہوگا، دہشت گردی ایک ناسور ہے جسے ختم کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے