جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار رہنا ہوگا: ایئر چیف مارشل

پاکستان

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے جوانوں اور افسران سے کہا ہے کہ مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا، دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا، قوم کی توقعات پر پورا اترنے پراللہ تعالی کے حضور سربسجود ہیں۔ دورے کے دوران پاک فضائیہ کے جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مجاہد انور خان نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع پر پوری قوم کو پاک فضائیہ پر ناز ہے، خدا کے سامنے سجدہ ریز ہیں جس نے ہمیں سرخرو کیا اور ہم قوم کی امیدوں پر پورا اترے۔ائیر چیف نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور نے فارورڈ ا?پریشنل ایئر بیسز کا دورہ کیا اور تمام اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے