بھارت ہمارا ازلی دشمن، دوستی کی کبھی امید نہیں کی جا سکتی: پیر پگارا

پاکستان

 

حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے پاکستان کے خلاف بھارت کے جارحانہ عزائم کی سخت الفاظ میں مذمت کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا دفاع اس کی بہادر مسلح افواج کے ہاتھوں میں ہے جو دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دشمن کے طیاروں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔پیر صاحب پگارا نے کہا کہ سیاست میں کسی کی حمایت اور کسی کی مخالفت چلتی رہتی ہے لیکن یہ وقت حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کے لئے پوری قوم اور ہم اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ قوم کی دعائیں بھی افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔ قوم کو آج یہ دن اس لئے دیکھنے پڑ رہے ہیں کہ ماضی کی حکومتیں بھارت سے دوستی کا دم بھرتی تھیں جبکہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے اور اس سے دوستی کی کبھی امید نہیں کی جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے